وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا۔ نئی حکومت کے تحت اور نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پہلا کابینہ کا اجلاس کل بلایا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس بدھ کو صبح 10 بجے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبا زشریف کی کابینہ نے آج حلف اٹھا لیا۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 31 وفاقی وزراء اور 3 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ تین مشیر بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے