وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ صدر عارف علوی کی علالت کے باعث چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزراء سے حلف لیا۔

نون لیگ کے 12، پیپلزپارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 2 وزراء شامل ہیں۔ بی اے پی اور جمہوری وطن پارٹی کو بھی ایک ایک وزارت مل گئی، اے این پی نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کی، چار وزرائے مملکت بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی تقریب میں موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر، سعد رفیق اور جاوید لطیف وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، قادرپٹیل، شازیہ مری، حنا ربانی کھر اور دیگر ارکان بھی کابینہ میں ہیں۔ جے یو آئی کے اسعد محمود، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، ایم کیو ایم کے امین الحق، فیصل سبزواری نے حلف اٹھایا، طارق بشیر چیمہ بھی وفاقی وزیر بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے