میڈیا ہاؤسسز، نظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔نو منتخب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو قلمدان سنبھالنے کے بعد وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے جبکہ میڈیا ہاؤسسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس 2016 پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کو فعال بنایا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹا جائے گا اور ڈرامہ، فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔