شیخ رشید کی روضہ رسول پر حاضری، تصویر شیئر کردی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کرلی۔شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصویر جاری کی گئی اور بتایا گیا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسُول پر حاضری دی۔

سابق وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے