سیدظہوراحمد آغا کوئٹہ میں گورنر ہاوس سے رخصت ہوگئے،نیا گورنر جمعیت علماء اسلام یا بلوچستان نیشنل پارٹی سے ہونے کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے استعفیٰ منظور کئے جانے کے بعد مستعفی گورنر بلوچستان سیدظہوراحمد آغا کوئٹہ میں گورنر ہاوس سے رخصت ہوگئے،دوسری جانب سید ظوراحمد آغا کے مستعفیٰ ہونے کے بعد اب تک نیا گورنر مقرر نہیں کیاجاسکا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید ظہوراحمد آغا کااستعفی گذشتہ شب منظورکیا جس کے بعد وہ منگل کی صبح کوئٹہ میں گورنر ہاوس سے رخصت ہوگئے رخصتی سے قبل سید ظہوراحمد آغا نے گورنر ہاوس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی انہوں نے 13 اپریل کو گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفی دے دیاتھاسید ظہور احمد آغا 9جولائی 2021کو گورنر بلوچستان مقرر ہوئے جس کے بعد وہ نو ماہ چار دن گورنر بلوچستان کے عہدے پر فائز رہے سید ظہوراحمد آغا کے مستعفی ہونے کے بعد اب تک کسی اور کو گورنر مقرر نہیں کیاجاسکااس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا گورنر، بلوچستان نیشنل پارٹی یا جمعیت علمائے اسلام سے ہونے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے