سردار اختر مینگل کی سانحہ چاغی پر احتجاجاً وفاقی کابینہ کا حصہ بنے سے معذرت
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی کابینہ میں اہم اتحادی بی این پی مینگل شریک نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطاب قوفاقی حکومت کے اتحادی بی این پی مینگل نے وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت نہ کی۔ بی این پی مینگل نے وفاقی کابینہ کا حصہ بنے سے انکار کردیا،سردار اختر مینگل حلف برداری تقریب میں بھی مدعو کرنے کے باوجود شریک نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سانحہ چاغی پر احتجاجاً وفاقی کابینہ کا حصہ بنے سے معذرت کی۔ ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل کا سانحہ چاغی پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ شب سردار اختر مینگل کو منانے کی ساری کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔