چاغی میں عوام پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں نوجوانوں کی شہادت انتہائی افسوسناک اقدام ہے،رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر رحمت صالح بلوچ نے سرحدی علاقے نوکنڈی و چاغی میں بلوچ نوجوانوں پر فائرنگ کو دلخراش واقع قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلے نوکنڈی اور آج چاغی میں عوام پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور اس کے نتیجے میں نوجوانوں کی شہادت اور زخمی ہونا انتہائی افسوسناک اور ظالمانہ اقدام ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔نیشنل پارٹی 20 اپریل کو بلوچستان بھر میں نوکنڈی و چاغی سانحے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریگی۔انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل سے مالامال سرزمین چاغی میں بلوچ نوجوانوں کی زندگیوں کو خون میں دھکیلا جارہا ہے۔ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ پر معاہدے تو منظر عام میں نہیں آئے لیکن بلوچ نوجوانوں کی خون سے چھلنی لاشیں مل گئی۔جو دلخراش و انسانیت کے منافی اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔لیکن سیکورٹی فورسز ہی عوام کی جان و مال لے تو عوام کہاں جائے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ سے سیکورٹی فورسز بھتہ خوری ملوث ہیں۔اس لیے عوام کی جان کی کوئی قیمت ان کی نظر میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل کرنا ہر ایک فرض ہے۔اور سیکورٹی فورسز بھی قانون سے بالاتر نہیں۔نوکنڈی و چاغی کے واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔اور عوام کے جان ومال کو تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے