نواز شریف کوڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست خارج،درخواست گزار کو جرمانہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ دکھا دیں وفاقی حکومت نے کونسا آرڈر جاری کیا ہے؟یہ عدالت ہوا میں تو کوئی فیصلہ جاری نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ عدالت بلاوجہ کیوں کوئی ڈائریکشن جاری کرے۔اس عدالت کی عزت اسکے فیصلوں میں ہے۔کوئی اشتہاری ہے تو اس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔فیصلے موجود ہیں جب تک اشتہاری سرینڈر نہیں کرتا حقوق بحال نہیں ہوتے۔

درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس پہلے ہی بہت اہم کیسز ہیں سائلین کے لیے قیمتی وقت ہے۔عدالتی وقت ضائع کرنے پر کیوں نہ آپ پر جرمانہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے