صدرمملکت کی گورنر پنجاب کو اپنے عہدے پرکام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان نے گورنر پنجاب کو برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دینے کے احکامات دیئے ہیں۔ قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے