بلوچستان کے مسائل پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، سردار اختر جان مینگل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے 6افراد کو شدید زخمی کردیا بلوچوں کی نسل کشی آج بھی جاری ہے، بلوچستان کے مسائل پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، جب ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ہم اس حکومت کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چاغی میں پیش آنے والے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ گزشتہ روز چاغی میں ایف سی نے پرامن احتجاج کرنے پر 6افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ بی این پی نے آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ بلوچوں کی نسل کشی آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ہم اس حکومت کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟ کیا یہ اعتماد سازی کے اقدامات ہیں؟ کیا تشدد سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟ ہماری ترجیح بلوچستان اور اس کے عوام ہیں اور میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔