کارکنان کی قربانیوں کی بدولت ہم نے نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کی چھٹی کر دی، پرنس آغا عرفان کریم

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ کا انعقا د کیا گیا جلسہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جلسہ میں قبائلی رہنما سردار اسد شاہوانی،پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت ابرہیم سمالانی، نائب صدرکریم شاد،ٹکری محبوب شاہوانی سیاسی و سماجی کارکن بی بی نور حسنی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے جلسہ کے شرکاء نے جیئے بلاول بھٹو اور ایک زرادار ی سب بھاری جیئے چیف آف جھالوان نواب ثناء اللہ خان چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی اور دیگر کے حق میں نعرے لگا ئے ااس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی نغمے بھی چلائے گئے جلسہ کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عصمت اللہ کھیازئی نے کیا جلسے سے سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمد زئی سر دار شکیل احمد دہوا سردار زادہ نعیم جان دہوار کیپٹن اللہ بخش مینگل محمد ابراہیم سمالانی کریم شاد ٹکری محبوب شاہوانی چیئر مین عبدالواحد پندرنی عبدالمنان عالیزئی بی بی نور حسنی اشرف دہوار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات کی عوام نے آج ثابت کر دیا کہ وہ شہداکی پارٹی کے کارکن ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں کارکنان کی قربانیوں کی بدولت ہم نے ناہل سلیکٹڈ حکمرانوں کی چھٹی کر دی انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے غریب عوام کے منہ ست رو ٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا تھا اب ہر جگہ رو رو کر کہ رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا اس نااہل اور نالائق سلیکٹڈ کو غریب عوام کی بددعاؤ ں اور بلاول بھٹو کو کوششوں سے نکال باہر کر دیا انہوں نے کہا کہ قلات کے غریب عوام کو راتوں رات بننے والی حکومت کے نمائیندوں قوم پرستی اور اسلام کے نام پر دھوکہ دی گیا انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی لازوال قربا نیوں کی بدولت پاکستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا اور بلوچستان کا وزیر آعلی جیالا ہو گا انہوں نے کہا کہ قلات کے شہری بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیلپزپارٹی کے امیدواروں کو سپورٹک کرے اور جس امیدوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ملا ہو اسی کو وو ٹ دے انہو ں نے کہا کہ آج پی پی ک ورکرز بلدیاتی انتخابات کے لیئے تیاریا تیز کرے اور بلا ول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے