چائینیز کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کی انتظامیہ اور پاک فوج کے مشترکہ تعاون سے گوادر میں کاماہی گیروں میں مچھلی کے شکار کیلئے جال تقسیم کئے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چائینیز کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کی انتظامیہ اور پاک فوج کے مشترکہ تعاون سے گوادر میں کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت ماہی گیروں کے لیے مچھلی پکڑنے والے جال تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمانڈر 440 برگیڈ، برگیڈیئرفہد منصور،ایسٹ بے ایکسپریس وے کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر مسٹر لیوفنگتاؤ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر، جی پی ایاور جی ڈی اے کے نمائندوں اور ماہی گیر کمیونٹی نیشرکت کی۔ مسٹرلیوفنگتاؤنے حاضرین کوبتایاکہ یہ جال گوادر کے ضرورت مند اور غریب ماہی گیروں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹ بیایکسپریس وے کے مکمل ہونے سے نارتھ فری ذون کے کام میں مزید تیزی آئے گی اور گوادر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔مقامی ماہی گیروں نے پاک چین دوستی کے حق میں نعرے لگائیاور پاک فوج اور چائینیز کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے گوادر کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ آخر میں کمانڈر ۴۴۰ بریگیڈ، برگیڈئیرفہد منصور نے مقامی ماہی گیروں کے لیے جال تقسیم کرنے اور ان کے مسائل کے حل میں تعاون پر چینی حکومت اور چائینیز کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے