پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غلام عمران نیازی ہے ، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:نیازی کی پوری سیاست جھوٹ، فراڈ، دھوکہ بازی، مکاریوں اور ڈرامہ بازیوں پر مبنی ہے، کچھ عناصر کے سہارے حکومت پر زبردستی قابض ہونے والا شخص آج آزادی کی باتیں کررہا ہے، امریکی غلامی، دھمکی اور سازش کی رٹ لگانے والا یہ کیوں نہیں کہہ رہا ہے کہ عوام بدترین مہنگائی کے شکار ہیں، آپ کی دورحکومت میں بدتہذیبی پروان چڑھی، معیشت برباد ہوئی، یوٹرنز پر ملک کا بیڑا غرق کردیا گیا، آپ کی فحاشانہ زندگی سمیت یہ تمام کارنامے عوام نہیں بھولیں گے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا اور قوم کی حالت بد سے بد تر ہوتی گئی۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غلام عمران نیازی ہے جنہوں نے کرسی کی خاطر ہر قسم کی غلامی قبول کی اور کرسی بچانے کیلئے ملک اور نظام کو دا پر لگا دیا۔نیازی کے جانے کی اصل وجہ امریکا نہیں بلکہ طاقتور حلقوں کا ان سے ہاتھ اٹھانا ہے۔متحدہ اپوزیشن کو پھر بھی سلام کہ جنہوں نے عمران جیسے سلیکٹڈ کو رخصت کرنے کیلئے آئینی راستہ اپنایا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی ہی ہمارے مسائل کا حل ہے۔ بدقسمتی ہے کہ یہاں آئین، پارلیمان اور جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ کپتان نے ملک کو اقتصادی و معاشی طور پر تباہ کردیا ہے۔ آئینی بحران پیدا کرنے والا ملک کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔ سیاسی جماعتوں نے مسلط ٹولے کو باہر نکال کر ملک اور قوم پر احسان کیا ہے۔ امید ہے نئی حکومت اپنی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز کرے گی۔ نئی حکومت کو مہنگائی کے طوفان سے نمٹنے کیلئے فوری اور عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ حکومت کوصوبوں اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئیاپنی توانائی صرف کرنی ہوگی۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور کسی کے لئے بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے