رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا حلف کس نے لینا ہے، گورنر پنجاب

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا پنجاب کے وزیراعلیٰ کا حلف کس نے لینا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے میرے آفس میں جمع کرادی ہے، رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا حلف کس نے لینا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے، چوہدری پرویز الہی نے وضع داری کے ساتھ ایوان چلایا، افسوس ہوا کہ جو ان کے ساتھ کل سلوک ہوا، میں نے خود عدلیہ کی آزادی کے لیے ڈنڈے کھائے ہیں، اب سب کا کردار قوم کے سامنے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے