جب تک صدر صاحب کا نوٹی فکیشن نہیں آتا، گورنر کے طور پر کام کرتا رہوں گا، عمر سرفراز چیمہ
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ جب تک صدر صاحب کا نوٹی فکیشن نہیں آتا، گورنر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ الیکشن کے دن مخالفین کو غنڈہ گردی سے بھگا دینا الیکشن نہیں ہے، حمزہ شہباز کے پاس ووٹ پورے تھے تو الیکشن متنازعہ بنانے کا کیا مقصد تھا۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پولیس نے جس طرح اراکین اسمبلی پر دھاوا بولا اس کی مثال نہیں ملتی، ڈپٹی اسپیکر کل ہونے والے الیکشن میں غیر جانب دار نہیں تھے۔