ڈیرہ بگٹی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 2افراد جاں بحق،دو زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے، پو لیس کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال کے مقام پر کلپر بگٹی کے دو ذیلی شاخ مٹھوانی اور ہمزانی برادری کے مابین پرندوں کے شکار پر فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے