وزیراعلیٰ عبدالقدوس نے صرف ہمارے دو ایم پی ایز کے باقی کو نظر انداز کر رکھا ہے،پرنس مو سیٰ جان احمدزئی
قلات(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر ناب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس مو سیٰ جان احمدزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ بنا یا مگر اب وہ صرٖف دو ایم پی ایز کا وزیر اعلیٰ بنے ہوئے ہیں باقی سب کو کھڈے لائن لگایا ہے میں اپنے قا ئد سردار ختر جان مینگل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمیں اجازت دے کہ ہم صوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر میر عبدالقدوس کو اپوزیشن جماعتوں نے وزیر آعلی اس لیئے بنائی کہ وہ سب ساتھ لیکر چلیں گے مگر وہصرف دو ایم پی ایز کا وزیر آعلیٰ بن کر رہ گئے ہیں سرکاری ملازمتوں اور دیگر ترقیاتی اسکیموں میں ہمیں مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے اگر روش نہیں بدلی تو ہم قائد سردار اخترجان مینگل کی اجازت سے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے ہم لیویز پولیس ایکسائز اور دیگر محکموں کے ملازمتوں میں اپنا حصہ مانگتے ہیں بی این پی صر ف دو ایم پی ایز نہیں بلکہ ایک بڑی پارٹی ہے اور میں اپنے دو نوں ایم پی ایز کو کہنا چاہتا ہو ں کہ وہ بی این پی کا نام لیکر وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے مراعات نہیں لیں انہوں نے کہاکہ میں بی این پی کے سربراہ سردار ختر جان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف احتجاج اور حکومت گرانے کے لیئے اجازت دے