حمید اللہ بلوچ کی قتل کے خلاف پاک ایران شاہراہ بلاک

چاغی (ڈیلی گرین گوادر) ڈرائیور حمید اللہ کی قتل کے خلاف پاک ایران شاہراہ بلاک۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوکنڈی میں مشتعل افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کیخلاف مظاہرہ پتھراو سیکورٹی فورسز کے فائرنگ ایک شخص جاں بحق آٹھ مظاہرین زخمی ہوگئے اسی کی ردعمل میں آج نوکنڈی میں روڈ بلاک اور کاروباری مراکز بند ہو کا عالم اور دالبندین میں بھی مغربی بائی پاس پر تفتان سے کوئٹہ جانے والی سڑک کو شہریوں نے ڈرائیور حمید اللہ کے قتل اور گزشتہ شب نوکنڈی میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 8 زخمی ہونے پر بند کر رکھا ہے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحدی علاقہ ڈک کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے گاڑی ڈرائیور حمید اللہ نامی شخص جان بحق ہوگیا تھا حمید اللہ کا تعلق لشکراپ چاغی سے بتایا جاتا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے شاہ جان،محمد اقبال،نور علی، صابر،ابراہیم،سمیع اللہ، عبد الحکیم شدید زخمی ہوگئے جس میں بعض شدید زخمیوں کو دالبندین ڈی ایچ کیو میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا اور بروز جمعہ پاک ایران شاہراہ دالبندین اور نوکنڈی کے مقام پر مکمل طور پر بند رہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے