بلوچ قوم کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے محنت و مزدوری کرنے پر گولیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے،انجینئر ملک محمد ساسولی

نوکنڈی (این این آئی)بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن انجینئر ملک محمد ساسولی نے نوکنڈی میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ڈرائیور حمید جان بلوچ کی شہادت اور نہتے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ سے آٹھ افراد کی شدید زخمی کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے محنت و مزدوری کرنے پر گولیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو ماورائے عدالت کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھی شہید ڈرائیور کیلئے احتجاج کرنے والے نوکنڈی کے نہتے مظاہرین پر فورسز نے فاہر کھول کر آٹھ نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا جوکہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی ایسے انسانیت سوز واقعے کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی فورسز کا کیمپ آبادی سے باہر منتقل کرکے نہتے نوجوانوں پر گولیاں چلانے والے اہلکاروں سمیت شہید ڈرائیور حمیدجان کے قاتل کو گرفتار کرکے کیفرکرداد تک پہنچایا جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے