بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات،وزیراعظم کو منصب وزارت عظمی سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جمعہ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملا قات میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب وزارت عظمی سنبھالنے پر مبارکباد دی اور بلوچستان سمیت پورے ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے ان کے تعاون اور پاکستان کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے