بلوچستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے حفظان صحت کی سہولیات کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور و چیئرپرسن ڈبلیو پی سی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار، سابق خواتین اراکین اسمبلی راحیلہ حمید درانی، بیگم شمع پروین مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے حفظان صحت (ایم ایچ ایم) کی سہولیات کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ شعبوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ ان کے کام کے بہتر نتائج سامنے آ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی آئی زیڈ کے زہر اہتمام پروونشل ایم ایچ ایم گروپ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ورکنگ گروپ کے اس اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور قاضی، ڈاکٹر طاہرہ کمال، ایم ہاشم، ورکنگ گروپ کی کوآرڈینیٹر شاہانہ تبسم اور جی آئی زیڈ، سول سوسائٹی، اورمختلف متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی مقررین نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں عام فرسودہ خیالات کے خاتمے اور خواتین اور لڑکیوں کو حفظان صحت کی ضروری سہولتوں تک بہتر رسائی کے لیے شعور و آگاہی کی کاوشیں تیز کرنا ضروری ہے۔ طبی معاونت و سہولتوں کا فقدان خواتین کے لیے آگے بڑھنے میں ہمیشہ ایک بڑی رکاوٹ رہا اب وقت آ گیا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے یکسوئی کے ساتھ کام کیا جائے پارلیمانی سیکرٹری قانون و چیرپرسن وویمن پارلیمنٹرین کاکس فورم ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر بنانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں سول سوسائٹی اور تمام اسٹیک ہولڈر کو قریبی رابطہ کاری میں رہتے ہوئے بہتر حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پروانشل ایم ایچ ایم گروپ میں شامل تمام موجودہ اور سابق اراکین قانون ساز کی رضا کارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے مفاد عامہ سے متعلق اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے