یہ حکومت نہیں چل پائے گی، پیپلز پارٹی بلیک میل کر رہی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس وقت دو بیانیے عوام کے سامنے ہیں اور بیانیے جانچنے کا صرف ایک ہی پیمانہ انتخابات ہے، فیصلہ اب عوام نے کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر 5 روز سے امپورٹڈ حکومت نامنظور ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے،کراچی میں 16 اپریل کو پشاور جیسا جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چل پائے گی، پیپلز پارٹی بلیک میل کر رہی ہے، ابھی یہ فیصلہ ہی نہیں ہو پا رہا کہ بلاول وزیر خارجہ بنیں گے یا نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول نے انٹرویو میں کہا وزارت خارجہ کا فیصلہ سی ای سی کرے گی، کون نہیں جانتا کہ یہ فیصلے سی ای سی نہیں کرتی، دراصل ان کے درمیان ایک کنفیوژن دکھائی دے رہی ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ پچھلے 3 سال سےمہنگائی پر ہماری حکومت کو ہدف تنقید بنا رہے تھے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا، اب مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں تنخواہوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے