کوئی جماعت ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں بیٹھنے کو تیار نہیں، فواد چودھری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی جماعت ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کے امپورٹڈ ابھی تک کابینہ نہیں بنا سکے اور پاکستان میں کوئی نام نہاد حکومت بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف شو بازیاں چل رہی ہیں۔ مصطفیٰ امپیکس کیس کے مطابق وزیر اعظم کوئی فیصلہ کابینہ کے بغیر کرنے کا مجاز ہی نہیں ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ کوئی جماعت ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے