وزیرِاعظم شہباز شریف کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی صورتِ حال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ حکام شریک ہوئےاجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارتِ خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات بھی کیں انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ ہر صورت عام آدمی کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے اقدمات کیے جائیں۔

اس سے قبل جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں معیشت کے تقریباً تمام شعبے جمود کا شکار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے