عدالتیں اس لیے کھلیں آپ نے آئین، پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا تھا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ کہتے ہیں،عدالتیں اس لیے کھلیں تاکہ آئین اور قانون پر عمل ہو۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان آپ نے 22 کروڑ عوام، آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے، عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ آپ نے عدالت سے جھوٹ بولا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتیں اس لیے کھلیں تاکہ پتہ چلے ملک آئین پر چلے گا آپ کے حکم پر نہیں،عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ آپ نے آئین، پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام آپ کے غلام نہیں، اس لیے عدالتیں نصف شب کو کھلیں، دھمکیاں دینے، سوال کرنے سے بہتر ہوگا آپ قوم سے اپنے جرائم کی معافی مانگیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کی حقیقت، کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب اور مزید عیاں ہورہی ہے، پونے4 سال عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، کھاد چوری، عوام کا پیسہ تباہ کیا، یہ ہے آپ کا جرم۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عوام مہنگائی، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مر رہی تھی، آپ کے لیکچرز جاری تھے، یہ ہے آپ کا جرم،احتساب کےنعرے لگا کر سیاسی مخالفین اور میڈیا کو ناحق جیلوں میں ڈالا، یہ ہے آپ کا جرم ،توشہ خانے کے تحائف کو چند کروڑ کی خاطر بیچ دیا، ملک کی بدنامی کرائی، یہ ہے آپ کا جرم ،اپنی سیاست کے لیے پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلا، یہ سب آپ کا جرم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے