امان اللہ کنرانی کی سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی کی سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت ہو ئی جس کے مطابق آصف علی زرداری سابق صدر پاکستان و شہباز شریف وزیراعظم پاکستان اور مولانا فضل الرحمن کے خلاف بد کلامی و دھمکی آمیز و تمسخرانہ انداز میں مخاطب کرنے کے جرم ان کو عوامی عہدے سے نااہل کرنے کی آئینی درخواست دوران التواء 10 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی نے کثرت رائے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے نتیجے میں 10اپریل سے وہ عہدے پر فائز نہیں اس لئے آئینی درخواست کا موضوع و معاملہ باقی نہ رہنے کے باعث پیر 12 اپریل کے سماعت کے اس آئینی درخواست کو واپس کئے جانے کے باعث خارج کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے