پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ؛ ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر بنائی گئی انکوائری رپورٹ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کیے جائے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے چناؤ کے دن اسمبلی کے اجلاس میں ان 10 ارکان کو معطل کئے جانے کا امکان ہے، ان ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام بھی شامل ہے۔