وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ سندھ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سند مراد علی شاہ کو صوبوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ کے ترقیاتی پروگراموں سمیت وفاق اور سندھ کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہباز شریف کوسندھ حکومت کے میگا پروجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا اور سابق وفاقی حکومت کی سندھ کیلئے مختص رقم میں کی گئی کٹوتیوں سے متعلق بھی بتایا۔وزیر اعظم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ معاشی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں، وفاقی حکومت صوبوں کے تحفظات دور کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے توانائی، کراچی ٹرانسفارمیشن پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور جامشورو، سیہون ڈوئل کیرج وے، پاکستان میڈیکل کمیشن کے حوالے سے بھی بتایا۔

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، اکرم درانی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار، کنور نوید اور مولانا اسد محمود شریک ہوئے۔اجلاس میں چیئرمین واپڈا، چیئرمین ریلویز، چیئرمین این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے