سوشل میڈیا پرسکیورٹی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر7 افراد گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشتگردی ونگ نے سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانے پر مزید 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک بھر سے مزید 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 9 ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے روزانہ آن لائن میٹنگز میں صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا بتانا ہےکہ ادارے کی کارروائیوں کے نتیجے میں ٹرینڈ چوتھے نمبر سے بھی نیچے آگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے