وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت نے سات سال بعد نصیرآباد ڈویژن میں پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کے علاوہ ڈسٹری بیوٹرزکی بھل صفائی مہم کا آغاز کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے عوامی مفاد کا ایک اور اہم اقدام کرتے ہوئے سات سال بعد نصیرآباد ڈویژن میں پٹ فیڈر اور کیرتھر کنال کے علاوہ ڈسٹری بیوٹیز کی بھل صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے بھل صفائی مہم یکم اپریل سے 5 مئی 2022 تک جاری رہے گی بھل صفائی مہم کی تکمیل سے بلوچستان کو اسکے حصہ کے 17 سو کیوسک اضافی پانی کی فراہمی ممکن ہو گی اور جھل مگسی نصیر آباد جعفرآباد اور صحبت پور اضلاع کو ضرورت کے مطابق زراعت اور آبنوشی کے لیے پانی مل سکے گااور بھل صفائی سے ٹیل کے علاقوں تک پانی کی رسائی ممکن ہوگی واضع رہے کہ بھل صفائی علاقے کے زمینداروں کاشتکاروں اور لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عوام کا یہ جائیز مطالبہ پورا کیا نصیر آباد ڈویژن کے زمینداروں کاشتکاروں اور عوام نے وزیراعلیٰ اور وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی سے اظہار تشکر کیاہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے محکمہ آبپاشی کو بھل صفائی مہم مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو بھل صفائی مہم کی نگرانی کرنے اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں کے ہمراہ بھل صفائی مہم کا معائینہ کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی نے بھی گزشتہ روز بھل صفائی مہم کا جائیزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے