عالمی ادارے نے پاکستان کی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) عالمی ادارے فچ نے پاکستان کی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔

فچ کا اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہنا تھا کہ رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 4 سے بڑھ کر 5 فیصد ہوسکتا ہے، جاری کھاتوں کا خسارہ 18.5 ارب ڈالرز ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان کو 20 ارب ڈالرز بھی ادا کرنے ہیں، سعودی عرب اور چین کے 7 ارب ڈالر قرض کی واپسی مؤخر ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں فچ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے،ٹیکس اصلاحات پلان پر عمل درآمد میں مشکلات ہوسکتی ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے