جھالاوان میڈیکل کالج کی پوسٹوں کی بندر بانٹ کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے، صابر حسین قلندرانی
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) جھالاوان ایکشن کمیٹی کا اجلاس مقامی ھوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی ممبران صابر حسین قلندرانی،بشیراحمد حلیمی، ڈاکٹرحضوربخش زہری، مفتی جاوید احمدمینگل، ڈاکٹرمحمداسلم کرد، فیصل زہری،علی احمدشاھوانی،عبدالقادر، بشیراحمد رئیسانی، آغاز ذوالفقارشاھ، قبال کرد، رضامحمد خدرانی، وزیراحمد، کیپٹن علی احمدزہری، عبدالوھاب خدرانی، اسداللہ کرد، نزیراحمد، امان اللہ زہری، خدابخش سمیت دیگر سوسائٹی ممبران، معززین خضدار سیاسی وسماجی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور جھلاوان ایکشن کمیٹی کی پذیرائی،اتحاد واتفاق اور بھرپور عوامی کامیابی کو ضلع خضدار کے احساس محرومی کا شکار بیروزگار نوجوان افراد کیلئے تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے ہرحوالے میں بھرپور تعاون ویکجہتی کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں تمام شرکائنے خضدار سماج دشمن جھلاوان میڈیکل کالج کی پوسٹوں میں بندر بانٹ اور غبن مافیا کے خلاف ڈٹ کر ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کا عزم کیا اور اس تحریک میں مزید تیزی لانے اور عوامی سطح پر اسے لانچ کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے جس میں قانونی و آئینی امور پر ھوم ورک مکمل کرنے کے بعد چند دنوں میں عوام کے سامنے اصل حقائق سے پردہ اٹھانے کیلئے پرہجوم پریس کانفرنس کے ذریعے ساری اندر کی کہانی عوام کی کورٹ میں پیش کیا جائے گا اس کے بعد سخت سے سخت احتجاج اور عدالت عالیہ کے ذریعے بھی حقوقِ کے حصول کی جدوجہد جاری رہیگی اس تحریک کے دوران کوئی بھی ممبر کمیٹی کسی طرح ان مافیاؤں سے نہ جھکے گا نہ دبے گا اور نہ بکے گا ھم سب ایک قلب دوجان کی مانند ہیں ہمارے تمام فیصلے اجتماعی مشاورت کے ساتھ کمیٹی فورم پرہی ہونگے،ڈیلی ویجز کنٹریکٹ ملازمین جھلاوان میڈیکل کالج کے ملازمین کی تفصیل معلوم کرکے انکی مؤثر آواز بنیں گے اور ادارے میں پہلے کام کرنے والے ملازم کسی کے بھی دباؤ یا لالچ میں نہ آئے انشاء اللہ کمیٹی سب سے پہلے انہیں ان کا حق لیکر دیگا۔ایک سے 15گریڈ کی پوسٹوں پر غیر مقامی نان لوکل افراد کی کسی صورت تعیناتی کو ہرگز تسلیم نہیں کرینگے۔ آخرمیں متفقہ رائے کے ساتھ 14اپریل کو ایدھی چوک تا بولان مائننگ احتجاجی ریلی ودھرنا میں کمیٹی ممبران مزدور دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے بھرپور شرکت کریں گے۔مخالفین کا قانونی و آئینی اور سیاسی طور پر بھرپور جواب دیاجائے گا سوشل میڈیا پر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر شخصی کردار کشی پراتر آئے ہیں جو مخالفین کی اعصاب شکن شکست کی واضح مثال ہے ہم شخصی وانتقامی مزاج کی بجائے عوامی و اجتماعی سوچ کے ساتھ میدان میں جھلاوان کے غیور احساس محرومی کے شکار نوجوانوں کے پشتیبان بنیں گے اندھیر نگری چوپٹ راج کے سلسلے کو مزید کسی صورت خضدار میں پنپنے نہیں دیا جائے گا اس جدوجہد کو جہاد سمجھ کر ہم ایک پیج پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ جہد مسلسل جاری رکھیں گے۔