صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کو ترقی دینے کیلئے پر عزم ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں بنیادوں پر ترقی کو اپنی حکومت کے اقدامات کا حتمی مقصد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر ترقی دینے کیلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ عملی اور نتیجہ خیز اقدامات بھی اْٹھارہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ہے جس میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی بھی ضلع اور علاقے کے ساتھ کو ئی ناانصافی نہیں ہو گی۔ کوئٹہ پروجیکٹ اسپنی روڈ،سریاب روڈ سمیت تمام اضلاع کیلئے ترقیاتی کام موجودہ حکومت کا عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے  ترجمان نے کہا ہے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے کچھ ڈیلے ایکشن ڈیم ضلع کوئٹہ کی ڈی سلنگ کے منصوبے کی منظوری بھی دی ہیں جبکہ کچھ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ ہو گا اور کوئٹہ میں پانی کی ضروریات کو بڑی حد تک پورا کیا جا سکے گا اور اس منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے