پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفی دیں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفی دیں گے۔
فواد چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفی دیں گے۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر استعفیٰ کا کہتے ہیں تو استعفیٰ دیں گے، عمران خان اگر جان دینے کا کہتے ہیں تو جان دیں گے۔