میر عبدالرحمن زہری کی حالیہ حلقہ بندیوں میں زہری کے مختلف وارڈز میں ردو بدل کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری نے حالیہ حلقہ بندیوں میں زہری میونسپل کمیٹی کی مختلف یونین کونسلز اور وارڈز میں ردوبدل کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کردیا ہے اب سماعت کیلئے منظور ہوچکی ہے کل سے اس کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہوگامیر عبدالرحمن زہری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مشاورت کے بغیر مختلف وارڈز میں جوردوبدل کی ہے وہ ناقابل قبول ہے اور یہ حلقہ بندی بد نیتی پر مبنی ہے ہم اس طرح کے حلقہ بندیوں کو مسرد کرتے ہیں اسلیئے ہم نے عدالت کا دروازے پر دستک دی ہے امید ہے عدالت مفاد عامہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کیس کا جلد فیصلہ کرکہ الیکشن کمیشن کو از سر نو حلقہ بندیاں کرنیکا حکم سادر کرینگے کیونکہ از سر نوحلقہ بندیاں کرنا زہری کے عوام کا بنیادی حق اور مطالبہ بھی ہے