منی لانڈرنگ کیس: شہباز اور حمزہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔اسپیشل سنٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عمرے پر جا رہا ہوں، غیرموجودگی میں فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ جج نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کو تو کوئی اعتراض نہیں تاریخ پر، جس پر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے