مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کوبھجوا دیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو بھکاری بنایا، جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنایا، میرے لوگوں کو پناہ گزین، میری ماں کوزندہ درگورکردیا، میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ ابسولوٹلی ناٹ۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فقط میرانہیں میرے ملک کے 22 کروڑعوام کا بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے