قومی اسمبلی کا اجلاس، مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں، ڈپٹی اسپیکر

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) قائم مقام اسپیکر قاسم خان سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میری رولنگ کو غیر آئینی قراردیا گیا، غیر ملکی مراسلہ زیر بحث لایا گیا اور اس کو سازش قرار دیا گیا، ڈپٹی اسپیکر نے مراسلے کوایوان میں لہرایا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ قصور تھا کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی، کیا یہ ملک غلامی کرنے کے لیے بنایا گیا تھا؟ قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے اظہار خیال کے دوران خواجہ آصف بات کرنے کے لیے کھڑے ہوئے لیکن شہباز شریف نے خواجہ آصف کو بات کرنے روک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے