فتنہ پھیلانے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، مریم نواز

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری کی امید ہے لیکن اگر فتنہ پھیلانے اور پاکستان کے امن و سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نااہل اور عوام دشمن حکومت کی جان چھڑائی ہے، ابھی (ن) لیگ کی حکومت قائم نہیں ہوئی لیکن اسٹاک اسٹاک ایکسچینج بہتر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے پاکستان کی اور اس کے 22 کروڑ عوام کی اس نا اہل، نالائق ترین، عوام دشمن حکومت سے جان چھڑائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے