خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے صوبائی قانون ساز اسمبلی میں ہوم بیسڈ ورکرز بل پیش کردیا گیا ہے،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور و چیئرپرسن وویمن پارلیمنٹرین کاکس فورم ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گھریلو سطح پر کام کرنے والی خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے صوبائی قانون ساز اسمبلی میں ہوم بیسڈ ورکرز بل پیش کردیا گیا ہے بلوچستان اسمبلی میں خواتین اور انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق تمام زیر التواء مسودہ قانون پر اتفاق رائے قائم کرکے قانون سازی کا عمل تیز کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سوموار کے روز یہاں اپنے آفس میں غیر سرکاری تنظیم کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو سیاسی سماجی معاشی اور اقتصادی فیصلہ سازی کے عمل میں یکساں مواقعوں کی فراہمی کے لئے قانون سازی کی جاررہی ہیاور ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کی خواتین مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر قومی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کریں اس ضمن میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بھی بات چیت ہوئی ہے جنہوں نے خواتین کی ترقی سے متعلق اقدامات کو موثر اور بار آور بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین اراکین اسمبلی نے پارلیمانی سیکرٹریز کی حیثیت سے مختلف محکموں میں فعال کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے انہوں نے کہا کہ یوم بیسڈ ورکرز بل ایک غیر معمولی پیش رفت ہے اس قانون کی منظوری و اطلاق سے بلوچستان میں گھریلو سطح پر کام کرنے والی خواتین کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور معاوضہ جات کے تعین سے غربت میں کمی واقع ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے