تنخواہوں کی عدم ادائیگی واسا ملازمین کا کل احتجاج کا اعلان ٗ بشیر احمد رند ٗ عارف خان نیچاری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)محکمہ واسا کے ملازمین و مزدوروں نے رواں ماہ کی گیارہ تاریخ تک تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کئی ماہ سے پنشن کے واجبات نہ ملنے پر اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان کوئٹہ کے ہیڈ آفس زرغون روڈ پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین اور واسا ایمپلائزیونین کے صدر حاجی بشیر احمد رند جنرل سیکرٹری عارف خان نیچاری نے محکمہ واسا کے تمام مزدوروں و ملازمین اور پنشنرز کو بارہ اپریل بروز منگل دن ساڑھے دس بجے واسا ہیڈ آفس جمع ہونے کی ہدایت کردی جہاں سے پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گا اور اے جی آفس امداد چوک پر دھرنا دیا جائیگا اور بلوچستان حکومت اور اے جی آفس کے حکام سے تنخواہوں پنشن اور دیگر واجبات کے جاری ہونیوالے فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جائیگا بیان میں کہا گیا ہے۔ محکمہ واسا کو تنخواہوں کی مد میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجونے گزشتہ دنوں فنڈز کی ادائیگی کے حوالے سے احکامات جاری کیے جبکہ محکمہ فنانس سے ریلیز بھی جاری ہوگئی اور ریلیز کو اے جی افس میں جمع کیا گیا مگر اے جی افس کے نااہل عملہ کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے ریلیزہونیوالے فنڈز کے چیک کے اجراء پر کاروائی نہیں کی جا رہی اورمسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو ماہ مارچ کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی جبکہ محکمہ واسا کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین بھی گزشتہ کئی ماہ سے پنشن کے واجبات سے محروم ہیں ان حالات میں محکمہ واسا کے ملازمین و مزدور اور پنشنرز فاقہ کشی پر مجبور ھوگے ہیں اور ماہ رمضان میں انہتائی پریشانی سے دوچارہیں جاری ہونیوالے اعلامیہ میں تمام ملازمین کو اطلاع دی گئی ہے کہ اے جی افس عملہ کے نامناسب رویہ کے خلاف مورخہ 12 اپریل بروز منگل واسا ایڈافس سے ریلی نکالاجائے گی اور اے جی افس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا،محکمہ واسا کے تمام ملازمین اور مزدوروں کو تاکید کی گئی ہے کہ صبح 11 بجے واسا ایڈافس پہنچ جائیں تاکہ تنخواہوں کے ادائیگی کیلئے بھر پور احتجاج ریکارڈ کیا جائے