بی اے پی نے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کوصوبائی اسمبلی میں پا رلیمانی لیڈر نامز د کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے14 ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کوصوبائی اسمبلی میں پا رلیمانی لیڈر نامز د کر دیا۔ پیر کو بلو چستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کو بلو چستان عوامی پارٹی کا پار لیمانی لیڈر نامز د کرتے ہوئے 14ارکان محمد خان لہڑی، عبد الر شید بلوچ، میر سکندر علی عمرانی، ضیاء اللہ بلوچ، لیلیٰ ترین، بشریٰ رند، ماہ جبین شیران، سر دار محمد صالح بھو تانی، حاجی نور محمد دمڑ، سر دار عبد الرحمن کھیتران، خلیل جارج، سر دار مسعود خان لو نی، حاجی محمد خان اتمانخیل، مٹھا خان کاکڑ کے دستخطوں سے در خواست سیکر ٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بی اے پی کے ارکان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بی اے پی کاپارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے درخواست صوبائی وزراء و ارکان اسمبلی سر دار عبد الر حمن کھیتران، محمد خان لہڑی، میر سکندر عمرانی، عبد الر شید بلوچ اور بشریٰ رند نے سیکر ٹری کو جمع کروائی۔واضح رہے کہ میر ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے