آج آئین اور عوام دشمن حکومت سے نجات کا دن ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیازی حکومت کے خاتمے سے جمہوریت محفوظ ہوگئی۔پی پی چیئرمین نے قومی یومِ دستور پر پیغام میں کہا کہ شہید بھٹو کی زیرِ قیادت دستورسازی میں کردار ادا کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 1973 کا آئین قومی اتحاد کا بائنڈنگ فورس ہے، ہمارا آئین جمہوری استحکام اور معاشرتی مساوات کے حصول کا متفقہ قومی لائحہ عمل ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نیازی حکومت کے خاتمے کے بعد جمہوریت محفوظ ہوگئی، پیپلز پارٹی عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے سرگرمِ عمل رہے گی، قوم تاریخی لمحات سے گذر رہی ہے، آج آئین اور عوام دشمن حکومت سے نجات کا دن ہے۔