الیکشن کمیشن بلوچستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے عمل کا آغاز کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے عمل کا آغاز کر دیا کیا ہے۔ الیکشن پروگرام پر عمل کرتے ہوئے آج 11 اپریل 2022 کو تمام ریٹرنگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن پروگرام کے مطابق 15 سے 18 اپریل تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کیئے جاسکیں گے۔19 اپریل کو نامزد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی20 سے 22 اپریل تک کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی23 سے 26 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کیئے جاسکیں گے۔ 27 سے 30 اپریل تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے1 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی 2 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے7 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے اور 29 مئی کو بلوچستان کے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے