انتخابات ہماری مرضی سے ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انتخابات ہماری مرضی سے ہوں گے، ہمارا مقصد قوم کو اس شخص (عمران خان) سے نجات دلانا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آنے والی حکومت کی ترجیح معیشت ہے، ای وی ایم کا نظام پوری دنیا میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے کوئی ذاتی انتقام نہیں لیا جائے گا، جس نے کرپشن کی ان کو عوام کے سامنے رکھیں گے وہ فیصلہ کریں، ہمیں کسی کو جیلوں میں نہیں ڈالنا۔

سابق وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتجاج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کاحق ہے، سیاست سے مار پڑی ہے بالکل احتجاج کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے