امید ہے شہباز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہونگے، شاہد آفریدی
ٹوئٹر پر ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔