خاران کے عوام نیشنل پارٹی کے خدمات اور منشور کو مدنظر رکھ کر نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں گے،ڈاکٹر اسحا ق بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی ضلع خاران کے تمام یونین کونسلزْ اور خاران ٹاون کی تشکیل کردہ کمیٹیووں ْ کے سربراہان کا بلدیاتی الیکشن کے تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ مرکز ی نائب صدر ڈاکڑ اسحاق بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا جبکہ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر سردار حبیب اللہ نے کی، اجلاس میں سید مقبول شاہ سابق چیئرمین صغیر احمد بادینی، برکت علی تگاپی،ظفر حاجیزی عبدالغفار مسکانْ زئی،خلیل احمد،غنی عسرت آصف نور بلوچ،اسراراللہ دہانی،سلام جان سیاہ پاد، یونس بلوچ خورشید عالم،مطلب ساسولی نے شرکت کی،اجلاس میں ٹاؤن کمیٹی اور تمام یونین کونسل کے وارڈ ز کا باریک بینی سے تفصیلی جائزہ لیا گیا،تمام یونین کونسل میں ممبران کے لئے وارڈ کے ستطع پر نامزدگی کی گئی کی اور ٹاؤن کمیٹی کے 14 وارڈ کے لہے نامزدگی عمل میں لائی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسحا ق بلوچ نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مقامی حکومتوں کا ترقی کے عمل میں اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے اس لئے نیشنل پارٹی نے پورے بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اس ضمن میں دوست اپنے عوام کے ساتھ مربوط رابطے میں رہے۔انہوں نے کہا کہ خاران کے عوام نے ہمیشہ شعوری اور سیاسی فیصلہ کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ نیشنل پارٹی کے خدمات سیاسی پروگرام اور منشور کو مدنظر رکھ کر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں گے خاران میں پارٹی کو اب تک کوئی عوامی نمائندگی نہیں ملی ہے لیکن ہم نے خلوص دل سے عوام کی خدمت کی ہے اور جو وعدے عوام کے ساتھ اپنے دور اقتدار میں کی تھی ان پر عمل درامد کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہے بیروزگاری،مہنگاہی کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ہمارے نوجوانوں کے لئے تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک منظم پارٹی اور با شعور قیادت کی ضرورت ہے۔ہمیں شخصی اور گروہی سیاست کی جگہ جماعتی سیاست کے رحجان کو فروغ دیناْچاہے کیونکہ مضبوط پارٹی ہمیں ان مساہل سے نجات دلاسکتی ہے اور وہ جماعت اپنے وطن اور ان کے فرزندوں کے ساتھ مخلص ہو۔