پی ڈی ایم کے سرخیل مولانا فضل الرحمن کے آئینی جدوجہد کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا،سردار زادہ میر محمد ابراہیم لہڑی

قلات (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام جوہان کے سینئر رہنماؤں سردار زادہ میر محمد ابراہیم لہڑی محمد عمر غزنوی میر عبدالباقی بنگلزئی حافظ عبدالعزیز لہڑی عبدالکریم لہڑی حاجی محمد عالم لہڑی داد محمد بنگلزئی جہانزیب لہڑی میر شفیق الرحمان لہڑی ٹکری عبدالکریم لہڑی حاجی عزیز محمد لہڑی مفتی بلال مولانا عصمت اللہ میراحمد لہڑی شاہنواز لہڑی ودیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سرخیل مولانا فضل الرحمن کے آئینی جدوجہد کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا قوم کو فتح مبین مبارک نئے حکومت سے نیک خواہشات کا اظہار امید ہے کہ نئے وزیراعظم ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنیایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سابقہ جعلی حکومت سے چھٹکارا قوم کو مبارک ہو جہنون نے ساڑھے تین سال میں مہنگائی بیروزگاری کے علاوہ قوم کو کچھ نہیں دیا ہر طرف عوام میں مایوسی کا عالم تھا انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت رہبر امت حضرت مولانا فضل الرحمن روز سے اس جعلی حکومت کے خلاف میدان میں نکلے ان کی جراتمندانہ کوششوں سے نا اہل حکومت اپنے انجام کو پہنچا ہم تمام اپوزیشن کے قائدین اور ورکرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ نااہل حکومت سے چھٹکارا آئین اور ملک کی فتح ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے نئے حکومت عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہنگائی بیروزگاری کو کنٹرول کریں اور خصوصاً تعلیم یافتہ نوجوان کو میریٹ کے مطابق نوکریاں دینگے ملک کی بقا وسلامتی کے لیے اہم اقدامات اٹھائیں گے ہم دعا گو ہیں کہ نئے وزیراعظم اپنے ٹیم کے ساتھ ملک کی ترقی کے لئے خدمات سرانجام دیں نگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے