ہمارا کوئی ممبر نہیں ٹوٹ رہا ان کے ممبر ہماری طرف آرہے ہیں،عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ استعفے دینے کا عمران خان کا ٹرمپ کارڈ ان کی جیب میں ہی رہ گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ کی حکم عدولی کی جارہی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پنجاب کی صوتحال کا نوٹس لیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کےخلاف بیرونی سازش نہیں ہوئی، ان کے اپنے ارکان عمران خان صاحب کے خلاف ہو گئے ہیں، ہمارا کوئی ممبر نہیں ٹوٹ رہا ان کے ممبر ہماری طرف آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں، مونس الٰہی ہر رکن پنجاب اسمبلی کے لیے 15 کروڑ روپے کی بولی لگا رہےہیں، چوہدری پرویز الٰہی اپنی پارلیمانی پارٹی کی فکر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے