سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سرپرائز کی کوئی گنجائش نہیں،سردار اختر مینگل

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سرپرائز کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا آف دا ڈے ووٹنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ میں سب کچھ پتا چل جائے گا کس کے پاس کتنی تعداد ہے، انہوں نے پہلے بھی جو سرپرائز دیے اس کے منفی اثرات ان پر ہی ہوئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب کوئی سرپرائز دیا تو ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ہوگی، سرپرائز اس روز آگیا تھا جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تھا۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے